احمدآباد ٹیسٹ (جیوڈیسک) بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان ایلسٹرکک اور میٹ پرائر نے انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچالیا۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سوچالیس رنز بنائے۔
احمدآباد میں ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈنے نامکمل دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے ایک سو گیارہ رنز سے شروع کی۔ ایک سو ننانوے رنز پر انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تو اننگز سے ہار کا امکان نظر آنے لگا۔اس مرحلے پر ایلسٹرکک اور میٹ پرائر نے ایک سو اکتالیس رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ کے ذریعے ٹیم کو اس خطرے سے بچا لیا۔
چوتھے دن کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے پانچ وکٹ پر تین سوچالیس رنز بنالئے۔ ایلسٹرکک ایک سو اڑسٹھ اور اور پرائر چوراسی رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کی برتری دس رنز ہے اور انکی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ بھارت کے امیش یادیو اور اوجھا نے دو،دو وکٹیں لیں۔