احمدی نژاد کے سخت نقاد نے ایران کے نئے سپیکر کی نشست سنبھال لی

Iran

Iran

ایران : (جیو ڈیسک) صدر محمود احمدی نژاد کے ایک سخت نقاد کو اراکین پارلیمنٹ نے ایران کی نئی پارلیمنٹ کا سپیکر منتخب کر لیا ہے۔55 سالہ علی لاریجانی کا 67 سالہ سابق سپیکر غلام علی حداد عادل سے مقابلہ تھا جو احمدی نژاد حکومت کے زیادہ قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ لاریجانی اور حداد عادل دونوں کو ایران سپریم رہنما علی خامنہ ای کا قریبی تصور کیا جاتا ہے جنہوں نے حالیہ سالوں میں احمدی نژاد کے اختیارات کو کم کر دیا ہے۔ لاریجانی عقیدتا گزشتہ چار سالوں میں گزشتہ کی پارلیمنٹ کے سربراہ کے طور پر خامنہ ای کے موقف کے حمایتی رہے ہیں اور 2005 کی صدارتی دوڑ میں احمدی نژاد کے حریف تھے۔ وہ 2 اکتوبر 2007 تک ایران کے اعلی ایٹمی مذاکرات کار بھی رہے ہیں۔ انہوں نے احمدی نژاد سے اختلافات پر اس عہدے سے استعفی دیا تھا۔

اراکین پارلیمنٹ نے حداد عادل کے 100 کے مقابلے میں لاریجانی کو 173 ووٹ دیئے۔ 290 نشستوں پر مشتمل اسمبلی احمدی نژاد کے خلاف قدامت پرست تنظیم کے طور پر برقرار رہے گی۔ لاریجانی کا خاندان اسلامی سٹیبلشمنٹ کا ایک ستون ہے۔ اس کا چھوٹا بھائی آیت اللہ صادق لاریجانی اسلامک جمہوریہ کی عدلیہ کے سربراہ ہیں۔ ان کے بڑے بھائی محمد جاوید خامنہ ای کے مشیر ہیں۔