شادی کے بعد امریکہ میں قیام پذیر ہدایتکار و اداکارہ ریما نے نئی فلم کےلئے باقاعدہ منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ ریما کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ریما بہت جلد نئی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس کے لئے انہوں نے اپنے شوہر سے بھی مشاورت کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریما کا کہنا ہے کہ انکی نئی فلم بھی خواتین کے مسائل پر مبنی ہو گی جس میں دیگر ممالک کے فنکاروںکو بھی شامل کرنے بارے غور کیا جارہا ہے ۔