بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور سلور اسکرین پر کامیابی کے بعد اب کتاب لکھ رہی ہیں جو اگلے ماہ مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ سولہ اکتوبر کو اداکار سیف علی خان کے ساتھ شادی کے بعد کرینہ کپور کچھ عرصے کے لئے منظر عام سے غائب ہو گئی تھیں لیکن انکے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ ایک بار پھر میڈیا کے سامنے ہوں گی لیکن اس بار ایک مصنفہ کے روپ میں ۔
کرینہ ان دنوں ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس میں اپنی خوشی کے راز سے پردہ اٹھائیں گی۔ وہ سمارٹ بننے اور خوبصورت نظر آنے کے گر بتائیں گی اور اپنے فیشن کے انداز سے آگاہ کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کتاب میں وہ ذاتی فوٹو البم سے تصاویر بھی شامل کریں گی۔