ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

drugs

drugs

پاکستان: (جیو ڈیسک) ملٹی نیشنل ادویہ ساز کمپنیوں نے حکومت سے ادویا ت کی قیمتوں میں پچاس سے ساٹھ فیصد تک اضافے کی درخواست کر دی ہے اور باقاعدہ طور کا بینہ ڈویژن میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کابینہ ڈویژن کی سیکرٹری نرگس سیٹھی کی زیر صدارت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس ہو گا جس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے درخواست پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مختلف ملٹی نیشنل ادویہ ساز کمپنیو ں نے مختلف ادوایات کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد اضافے کی درخواست کی ہے۔

کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کے بعد مارکیٹ میں بہت سی ادویات غائب ہو رہی ہیں ۔