ارجینٹینا میں صدر فرنانڈس کی حکومتی ناکامی کے خلاف مظاہرے

Argentina Protest

Argentina Protest

ارجینٹینا (جیوڈیسک) ارجینٹینا میں عوام حکومتی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ،عوام کی اکثریت کا مطالبہ تھا کہ آئینی اصلاحات کے ذریعے ملک سے جرائم روکے جائیں اور معاشی اصلاحات کرکے عوام کی حالت کو خوشحال کیا جائے۔

ارجینٹائین میں عوام نے حکومت کے خلاف شدید مظاہرے شروع کر دیئے ہیں،بیونس آئرس میں ہونے والے مظاہروں میں عوام دشمن حکومتی مظاہروں میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور سے آئینی اصلاحات کے ذریعے ملک سے جرائم کو ختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں اور ملک میں معاشی اصلاحات کی جائیں تاکہ عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

ذرائع کے مطابق ارجینٹینا میں جاری فسادات میں امکانی طور پر برطانیہ کے اثر کو دیکھا جا رہا ہے تاکہ ارجینٹینا کے فاک لینڈ جزیرے کو لینے کے مطالبے کو پس پشت ڈال کر ارجینٹینا کو عوامی سطح پر غیر مستحکم کیا جائے۔