اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود ڈی پورٹ کا عمل تعطل کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے نے اسامہ بن لادن کی بیواؤں ،بیٹیوں اور کم سن بچوں کے سفری دستاویزات تیار کر کے پاکستانی حکام کو مطلع کر دیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی حکام اسامہ کے اہل خانہ کو سعودی عرب لی جانے کے لیے تمام انتطامات مکمل کر چکا ہے اوران کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے پاکستانی حکام کی طرف سے جواب کا انتظار ہے واضح رہے کہ اسامہ کی تین بیوائیں جن میں خیرا،امل شریفا اور بیٹیوں سمعیہ ،مریم اور دیگر کی سزا 16 اپریل کو مکمل ہو چکی ہے۔