اسامہ پر بننے والی فلم زیرو ڈارک تھرٹی کی بھارت میں شوٹنگ

osama

osama

بھارت:(جیوڈیسک) اسامہ بن لادن کی زندگی پر مبنی ہالی ووڈ فلم زیرو ڈارک تھرٹی کی شوٹنگ کا آغاز بھارت میں ہوگیا۔ سال دوہزارگیارہ کی سب سے بڑی خبر اسامہ بن لادن کی ہلاکت تھی۔ اسامہ کے بعد ہالی ووڈ ڈائریکٹرز کو فلم بنانے کو ایک موضوع اور مل گیا۔

اس ہاٹ ٹاپک کو ہالی ووڈکی آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر کیتھرین نے بھارت میں شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ چندی گڑھ میں لاہور جیسی مماثلت ہے اور تو اور اس کے رہنے والے لوگ اور اردو میں لگے بل بورڈز بھی لاہور جیسے ہیں۔ فلم زیرو ڈارک تھرٹی اگلے سال اکتوبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔