اسامہ کی پہلی برسی، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) اسامہ بن لادن کی پہلی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

القاعدہ کے سابق سربراہ کی پہلی برسی پر امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک سمیت دیگر سفارتی مشنز کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ اہم سرکاری عمارات پر بھی حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سفارتکاروں کو پبلک مقامات پر جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹوں پر عملے کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔