پاکستان : (جیو ڈیسک) وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی جاری ہونے کے بعد اسامہ بن لادن کے اہلخانہ کے چودہ افراد کو سعودی ائیر لائنز کے طیارے کے ذریعے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
اسامہ بن لادن کی ایک یمنی اور دو سعودی بیواں اور گیارہ بچوں کو خصوصی سیکورٹی میں اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس فور سے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچایا گیا۔ اسامہ کے اہل خانہ گیمن گیٹ کے ذریعے سعودی ائیر لائنز کے خصوصی طیارے تک پہنچے جو انہیں لینے کے لئے اسلام آباد پہنچا تھا۔ اسامہ کے اہل خانہ پہلے سعودی عرب جائیں گئے جہاں سے ان کی ایک یمنی بیوہ اور دو بیٹیوں کو یمن بھجوا دیا جائے گا۔ سترہ اپریل کی شب اسامہ بن لادن کی ایک یمنی اور دو سعودی بیواں اور دو بیٹیوں کی پنتالیس دن کی سزا ختم ہو گئی تھی۔