اسامہ کے اہل خانہ کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

Amalalsadda

Amalalsadda

اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن کی یمنی بیوی امل السدا کے بھائی زکریہ کا کہناہے کہ بہن اور بھانجوں کو خفیہ ایجنسے کے قبضے سے رہا کرانے کیلئے چیف جسٹس سے رجوع کرنے علاوہ ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا۔

پٹیشن میں مقف اختیار کیاگیا ہیکہ ان کے پانچ بھانجوں کی ذہنی کیفیت خراب ہے اور انہیں تعلیم بھی فراہم نہیں کی جارہی۔ برطانوی اخبار کے مطابق دو صفحات پر مشتمل آئینی پٹیشن نو فروری کو سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ زکریا احمد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ درخواست کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔