اسرائیل اور غزہ پر حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

gaza Israel

gaza Israel

غزہ کی پٹی پر اسلامی جہاد کے خلاف اسرائیل کی فضائی کارروائیوں میں مارے جانے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے، جب کے فلسطینی شدت پسندوں کے انتقامی راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہو گئے۔اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ حملوں میں اس فلسطینی عسکریت پسند گروہ کا ایک کمانڈر بھی ہلاک ہوا۔اسرائیلی پولیس کے مطابق غزہ میں موجود عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل پر 20 سے زائد راکٹ داغے۔اسرائیلی افواج نے فضائی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا ہدف وہ عناصر تھے جنھوں نے بدھ کو اسرائیل پر راکٹ داغے تھے، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔دریں اثنا اسرائیل نے فلسطین سے ہونے والے حملوں کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ ایویدور لائیبرمین نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں سے لڑائی یا موجودہ صورت حال کو بڑھاوا دینا نہیں چاہتا، لیکن وہ بغیر کوئی کارروائی کیے حملوں پر حملے برداشت نہیں کر سکتا۔اقوام متحدہ نے ضبط کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے اور مشرق وسطی کے لیے عالمی تنظیم کے ایلچی رابرٹ سری نے کہا ہے کہ تاخیر کیے بغیر کشیدگی کو کم کرنا ناگزیر ہے۔