اسرائیلی وزراعظم بینجیمن نیتن یاہونے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات گزشتہ بیس سالوں سے خراب تھے مگر اب ہماری دوستی کا دورانیہ طویل ہوگا۔ اسرائیلی وزراعظم بینجیمن نیتن یاہونے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات گزشتہ بیس سالوں سے خراب تھے مگر اب ہماری دوستی کا دورانیہ طویل ہوگا۔ نیتھیو نے چینی اور اسرئیلی سفیروں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میں دونوں ملکوں میں تجارت کو دن بدن بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں اور ہم نے یہ لمبا سفر بہت جلد طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور چین عالمی معیشت کی کامیابی کا مضبوط اشتراک ہونگے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور چین کے درمیان زراعت ،ٹیلی کمیونیکیشن ۔الیکٹرونکس اور کیمیکلز کی درآمد اور برآمد کا سلسہ جاری ہے۔ اسرئیل کے مطابق 2011 میں چین سے 8 بلین کی تجارت کی گئی جو 2010 میں 6.7 بیلین تھی انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کو مشرق وسطی میں امن کے لیے مل کر کام کرنا چاہے۔