فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اردن میں چار رکنی گروپ کے اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ مذاکرات کیلئے راہموار ہوگی۔ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اردن میں چار رکنی گروپ کے اجلاس کی کامیابی دونوں ممالک کیلئے بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس سے بہت امیدیں وابسطہ ہیں، امید ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں تعمیراتی کام فوری طور بند کرائے گا۔ بین الاقوامی احکامات کو مانتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی دکھائے گا۔ چار رکنی گروپ میں امریکا، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ شامل ہیں۔