اسرائیل(جیوڈیسک)اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں عالمی مخالفت کے باوجود غیرقانونی بستیوں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
اسرائیلی کمپنیوں نے مغربی کنارے کے متنازع علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ کئی مقامات پر مزدور کام کرتے دکھائی دیتیہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے بستیوں کی تعمیر اسرائیل کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر اسرائیل کے لئے ریڈ لائن ہے، اس سے مغربی کنارے کا علاقہ تقسیم ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا اسرائیل باز نہ آیا تو فلسطینی انتظامیہ قانونی اقدامات اٹھائے گی۔