اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے اقوام متحدہ کی خواتین کے حقوق کی جانے والی کوششیں قابل قدر ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی سالانہ ورلڈ ویمن پروگرس رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کیا۔ فہمیدہ مرزا نے کہا موجودہ حکومت نے ملک کی خواتین کو مساوی حقوق دیے۔ مخصوص سوچ کی تبدیلی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ خواتین کی بہبود کے لیے سرگرم قومی کمیشن عورتوں کی معاشی خوشحالی پر خاص توجہ دے رہا ہے۔ تقریب میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے ریکارڈ پیغام میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔