وفاقی دارلحکومت سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی لوڈ شیڈنگ تین دن کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سی این جی ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری پٹرولیم اعجاز چوہدری نے وعدہ کیا تھا کہ سی این جی کی لوڈشیڈنگ دو دن ہوگی۔ اس کے علاوہ سی این جی کی منصفانہ لوڈشیڈنگ کے فارمولے کے تحت سی این جی لوڈشیڈنگ دو دن ہی ہونا چاہیے لیکن اب تازہ نوٹی فکیشن میں سوئی نادرن نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تین دن کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے بعد کل ایسوسی ایشن کا اجلاس ہو گا۔