اسلام آباد: تیزرفتاری پرسفارتخانے کی گاڑی پرجرمانہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری پر روسی سفارت خانے کی گاڑی کو روک کر سفارتکار کو گاڑی سمیت تھانہ کوہسار منتقل کردیا ۔ تاہم جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے جناح ایونیو پر روسی سفارت خانے کی گاڑی نمبر سی ڈی چھ دو چا ر چار کو تیز رفتاری کے باعث روک لیا۔ تاہم گاڑی میں سوار روسی سفارت خانے کے اہلکار ٹریڈ پر یزنٹر نے گاڑی سے اترانے سے انکار کردیا اور گاڑی سمیت موقع سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے گاڑی کو گھیر لیا۔ اس دوران روسی سفارت خانے کے سیکیورٹی انچارج موقع پر پہنچ گئے ۔