اسلام آباد میں تیونس کی سفارتخانے کی گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی افراد سی ڈی اے کے ملازمین بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی احمد بنگارہ نامی سفارتکار چلا رہے تھے۔
حادثے کے بعد اسلام آباد پولیس اور ایمبسی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ تھانہ کوہسار کی جانب سے واقع کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔