اسلام آباد : دھرنے کے باعث بند تعیلمی ادارے آج کھل گئے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دھرنے کے باعث بند تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز چار دن بعد کھل گئے۔ طلبہ اور والدین نے اسکول کالج کھل جانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کاروبار کی بندش سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کے باعث جڑواں شہروں میں کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔ گزشتہ چار روز سے بند اسکول ، کالج انتطامیہ کی جانب سے اعلان کے بعد آج کھول دیئے گئے۔ اسکول اور کالج کھل جانے کے بعد طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا اس قسم کی سیاسی سرگرمیوں کے باعث تعلیم بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

تعلیمی ادارے کھل جانے کے پربہاں طلبہ نیمسرت کا اظہار کی اوہیں والدین نے حکومت کے اس اقدام کو بھرپور سراہا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ تعلیم کے حصول میں رکاوٹ ڈال کر انقلاب نہیں لایا جا سکتا۔ دوسری جانب شہر بھر کے تمام کاروباری مراکز اور چھوٹی بڑی مارکیٹیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے دھرنے ک باعث کاروبار کی بندش سے جہاں ان کے معاشی ھالات متاثر ہورہے ہیں وہیں ملکی معیشت کو بھی بے حد نقصان ہوا ہے۔