اسلام آباد (جیوڈیسک) بنی گالہ میں گاڑی کے پل سے گرنے کے باعث اس میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
بنی گالہ میں راول ڈیم کے اسپل وے کے قریب گاڑی تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچے جا گری جس سے گاڑی اور اس کے اطراف کی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، حادثے کے وقت گاڑی میں 4 افراد سوار تھے جن میں سے دو نے کود کر اپنی جان بچائی جبکہ دو افراد گاڑی میں لگنے والی آگ سے ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے گاڑی میں لگی آگ کو بجھا کر اس میں موجود دونوں افراد کی لاشوں کو باہر نکالا۔ جس کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے لاشوں پمز اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا۔