اسلام آباد : رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی

Inflation

Inflation

اسلام آباد(جیوڈیسک) مہنگائی کی شرح میں کمی قیمتوں کے حساس اعشاریوں میں ایک ہفتے کے دوران اعشاریہ دو فیصد کمی ہوئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چوبیس جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آٹھ ہزار ماہانہ آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کے حساس اعشاریوں میں اعشاریہ تین چھ فیصد کمی ہوئی۔

ایک ہفتے کے دوران پٹرول، کیلا، مونگ، مسور، چکن سمیت چودہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آلو، ٹماٹر، ایل پی جی ، گندم، چینی، پیازسمیت بارہ اشیا میں کمی جبکہ بیف، مٹن سمیت ستائیس اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔