اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ کی ملاقات

islamabad

islamabad

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر سندھ ڈ اکٹر عشرت العباد نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ ایم کیو ایم کی حکومت میں دوبارہ شمولیت کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، الطاف حسین کا پیغام لیکر صدر آصف زداری سے ملاقات کیلئے اسلام آباد گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں متحدہ کو دی جانے والی وزارتوں کے حوالے سے بھی معاملات کو آخری شکل دی  گئی ہے ۔ امکان ہے کہ متحدہ کو پہلی والی وزاتوں کے ساتھ بلدیات یا داخلہ میں سیایک وزارت بھی دی جاسکتی ہے۔ ایم کیو ایم حکومت میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرچکی ہے۔اوراس کا اعلان ہونا باقی ہے۔