اسلام آباد : صدر اوباما عافیہ کو عید سے قبل وطن بھیجیں۔ والدہ عافیہ

aafia

aafia

اسلام آباد: امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی نے کہا ہے کہ گرتی ہوئی امریکی ساکھ بحال کرنے اور پاک امریکہ تعلقات میں حائل غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے امریکی صدر اوباما عافیہ صدیقی کو عید سے قبل رہا کر کے پاکستان بھجوائیں۔
نیشنل پریس کلب اسلام آ باد پر عافیہ مومنٹ کے زیر اہتمام مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ کے حق میں نعرے درج تھے ۔عصمت صدیقی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ عافیہ کی اٹھارویں عید ہے جو وہ اپنی بچوں اور خاندان کے بغیر امریکی عقوبت خانے میں گذارنے پر مجبور ہے۔انہوں نے حکمرانوں، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، اپوزیشن رہنماوں سے کہا کہ وہ عافیہ کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔