اسلام آباد : صدر زرداری نے سات ایڈیشنل ججوں کو مستقل کر دیا

zardari

zardari

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے پشاور ہائیکورٹ کے چار اور لاہور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کوبتایا ہے کہ وزیراعظم کی مشاورت سے صدر مملکت کی جانب سے لاہورہائیکورٹ کے مستقل کئے جانیوالے ایڈیشنل ججوں میں جسٹس صغیر احمد قادری، جسٹس خواجہ امیتاز احمد اور جسٹس محمد قاسم خان شامل ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے جن چار ایڈشینل ججوں کو مستقل کیا گیا ہے ان میں جسٹس عطا اللہ خان، جسٹس مفتی الدین خان، جسٹس میاں فصیح الملک اور جسٹس مظہرعالم کان میاں خیل شامل ہیں۔ واضح رہے ججوں کی تقرری سے متعلق وفاقی پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی ان ساتوں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دے چکی ہے۔