اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر زرداری نے ایوان صدر میں وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری نے ایوان صدرمیں وفاقی وزرا کے اعزازمیں عشایئہ دیا۔
عشائیے میں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت وفاقی وزرا قمرزمان کائرہ ، احمد مختار، نوید قمر، امین فہیم اوردیگرپارٹی راہنماء شریک تھے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں احتساب بل اورآئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔