اسلام آباد : مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو گا

Raja Pervaiz Ashraf

Raja Pervaiz Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گیس لوڈ مینجمنٹ اور دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔ وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں منرل پالیسی پر بھی غور ہوگا۔