اسلام آباد : وزیر اعظم سے شہباز شریف کی ملاقات

Shehbaz

Shehbaz

اسلام آباد : وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلیِ پنجاب میاں شہباز شریف اور سنیٹراسحاق ڈار کے مابین ہونیوالی ملاقات میں صوبوں کو وزارتوں کی منتقلی اور توانائی بحران پرقابو پانے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ملاقات میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے قومی توانائی کانفرنس جبکہ تعلیمی معیارکی بہتری کیلئے قومی تعلیمی کانفرنس بلانے پربھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعلی پنجاب نے ندی پورپاور پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی اورچار سو میگا واٹ پاور پراجیکٹ کا معاملہ جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس پر وزیراعظم نے وزیر قانون کو احکامات جاری کئے کہ ندی پورپاور پراجیکٹ فائل کیس کو فوری طور نمٹا دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نئے صوبوں سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا اورا س حوالے سے مشترکہ طورپر لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔