اسلام آباد : وزیرخارجہ حناربانی کھر سے قطر کے سفیرسیارعبدالرحمن ال موادہا نے ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دفترخارجہ سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق دونوں برادرممالک کامختلف ایشوزپریکساں نقطہ نظرہے۔ وزیرخارجہ حناربانی کھر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے سفیرکی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔