اسلام آباد : قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے حیدر علی شاہ نے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے ، بلدیاتی نظام کی بحالی پر اے این پی اور پیپلز پارٹی کے ظفر علی شاہ کا اجلاس سے واک آؤٹ۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حیدر علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ڈیلیور نہیں کرسکے ، اسیلئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ پیپلز پارٹی کے کسی اہل سینئر رہنما کو وزیر اعظم منتخب کیا جائے۔