اسلام آباد : (جیو ڈیسک)میمو کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی مین آج ہو رہا ہے۔ میمو کمیشن کے رو برو پیش ہونے کے لیے حسین حقانی کو آخری موقع دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود حسین حقانی پاکستان نہیں آئے۔ حسین حقانی نے موقف اختیار کررکھا ہے غیر ملکی گواہ کو ملنے والی سہولت پاکستانی شہری کو بھی ملنی چاہیے۔ لاکھوں پاکستانی بیرون ملک کام کرتے ہیں وطن واپسی کا حکم دینے کا قانون نہیں ہے ۔
حسین حقانی کہتے ہیں کہ ڈھائی ماہ پاکستان میں تھے تو کسی اور کے بیان کا انتظار کیا جاتا رہا، پیپلز پارٹی سے تعلق نہ ہوتا تو نہ تحقیقات ہوتی نہ فورا آنے کے احکام ملتے۔ کمیشن کے اجلاس میں حسین حقانی کے وکیل زائد بخاری نے درخواست دائر کر دی ہے، حقانی کا بیان وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے ۔ اگر زائد بخاری کا درخواست مسترد ہو گئی تو حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں۔