اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد میں ہلکی بارش سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
محمکہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت گلگت میں منفی تین ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ گرمی چھور میں پڑی ۔جہاں پارہ اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈتک جاپہنچا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد ،سرگودھا، گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے۔
پنجاب میں اکثر مقامات پر بادل چھائے رہیں گے جبکہ ملک کے مختلف شہروں کے متوقع درجہ حرارت پر، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں تیس ڈگری،بہاولپور میں بتیس، لاہور میں چونتیس، ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد میں ستائیس اور مظفر آباد میں درجہ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں درجہ حرارت سینتیس، نوابشاہ مین پینتیس، بدین میں چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،بلوچستان میں سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں پندرہ ،چمن میں سولہ،اور خضدار میں تیئس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا،جبکہ پشاور میں بائیس، بنوں میں تئیس اور مردان میں چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔