اسلام کے خلاف نہیں القاعدہ کے خلاف جنگ ہے ، اوباما

obama

obama

سانحہ نائن الیون کی دسویں برسی کے موقعے پر امریکی صدر براک حسین اوباما نے کہا ہے کہ نہ کبھی اسلام کے خلاف تھے اور نہ ہیں ہماری جنگ القاعدہ کیخلاف ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سانحہ نائن الیون میں ہلاک ہونیوالے تین ہزار بے گناہ افراد کا تعلق مختلف قومیتوں سے تھا۔دنیا نے ساتھ دیا، آج القاعدہ شکست کے قریب ہے۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں آج یقین ہوچلا ہے کہ کامیابی کا راستہ انصاف ہے نہ کہ شدت پسندی، مستقبل تعمیری قوتوں کا ہے نہ کہ تخریبی عناصر کا، عراق اور افغانستان میں مقامی حکومتوں کاساتھ دیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھاکہ عرب دنیا سمیت دنیا بھر میں حقوق انسانی کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب امریکی دانشور نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ دنیا کو اسامہ بن لادن سے کہیں زیادہ امریکا نے شدت پسند بنایا ہے۔ ایک لاکھ بلین ڈالرز رقم میں اور اس سے بھی زیادہ ساکھ میں گنوانے کے علاوہ امریکا نے اس جنگ میں کچھ حاصل نہیں کیا۔