اسلامی جمعیت طلبہ کا تین روزہ سالانہ اجتماع آج سے مرکز اسلامی پشاور میں شرو ع ہو رہا ہے

لاہور(31-01-2013) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا تین روزہ سالانہ اجتماع برائے ارکان آج سے مرکزی اسلامی سردار گڑھی پشاور میں شروع ہو رہا ہے۔ اجتماع تین روز تک جاری رہے گا۔ اجتماع میں ملک بھر سے اراکین جمعیت شریک ہو رہے ہیں۔ تین روزہ اجتماع میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سیشن 2013-14ء کے لیے نئے ناظم اعلیٰ کا انتخاب ہو گا۔ ملک بھر سے اراکین جمعیت انتخاب میں حصہ لیں گے۔

مرکز اسلامی میں جاری اجتماع میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن ، نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،سابق سینیٹروجماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ پروفیسر ابراہیم خان ،امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرعبدالرشید ترابی،امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ،امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان عبدالمتین اخونزادہ، معروف سکالر اشتیاق احمد گوندل اور راشد نسیم سمیت دیگر قائدین اجتماع سے خطاب فرمائیں گے۔اجتماع میں غیر ملکی مندوبین بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

جاری کردہ
محمد ذیشان قریشی
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0346-5265947