اسلامی جمعیت طلبہ ہی ملک میں اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔زبیر صفدر

لاہور( جیو ڈیسک)  اسلامی جمیعت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا ہے کہا  اسلامی جمعیت طلبہ ہی ملک میں اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے انبار میں پھنسے ہوئے اس ملک کو نوجوان نسل ہی ان مسائل سے نکال سکتی ہے ۔ طلباء اور نوجوان ملک کے روشن مستقبل کے لیے امید پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستا ن نے اس مہم کے تحت پورے پاکستان میںامید اور روشن مستقبل کی کرن جگا دی ہے۔جمعیت اس حوالے سے ملک کے ایک ایک کو نے میں جا کر لو گو ںاور خاص طور پر نوجوانان ِ پاکستان کو امید کا ایک پیغام دے رہی ہے۔ جس سے لوگو ں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوگی اور وہ اپنے ملک اورروشن مستقبل کے حوالے سے  پُرامید ہوجائینگے۔

نا ظم اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ جس سے خطے میں پھیلی بے چینی اور دہشت گردی ختم ہوگی اور امن امان قائم ہو گااور خطے میں خوشحالی آئیگی۔

ناظم بلوچستان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم کی نظریں طلباء اور نوجوان نسل پر ہی ہیں کہ جو اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ناظمِ اعلیٰ امید پاکستان مہم کے تحت بلوچستان کے دورے پر ہیں اور وہ مختلف شہروں اور جامعات میںکانفرنسز، طلبہ کنونشنز، ٹیلنٹ ایوارڈ شوز اور مختلف طلبہ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔