اسلحہ پر کنٹرول پانے کی مہم کے سلسلے میں امریکی صدر باراک اوباما ریاست مینی سوٹا پہنچ گئے۔امریکی صدر اوباما نے پیر کے روز ریاست مینی سوٹا کے شہر مینی پلس میں پولیس افسران سے خطاب کیا۔
صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اسلحے پر قابو پانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ امریکی عوام کو اس کی اہمیت کا علم ہو۔ انھوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم ہر چیز پر متفق ہوں لیکن اب کچھ کرنے کا وقت ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے۔
صدر اوباما دسمبر سے پہلے اسلحے پر کنٹرول کا بل پاس کروانا چاہتے ہیں، اسی سلسلیمیں وہ مختلف امریکی ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔