اسلم جاوید آف سعودی عرب کی صاحبزادی کی شادی چوہدری سرفراز احمد ایڈووکیٹ کے ساتھ بخیر و خوبی سرانجام پائی
Posted on November 6, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے نائب صدر حاجی اسلم جاوید آف سعودی عرب کی صاحبزادی کی شادی چوہدری سرفراز احمد ایڈووکیٹ کے ساتھ بخیر و خوبی سرانجام پائی ، تقریب رخصتی میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ، اور بیٹی کو نیک دعائوں کے ساتھ رخصت کیا ،بارات کا استقبال حاجی اسلم جاوید ، حاجی عنصر جاوید ، حاجی افضل جاوید ، حاجی سعید اسلم ، سابق ناظم چوہدری صفدر ممتاز سندھو ، سابق ناظم چوہدری نجیب اشرف چیمہ ، سابق نائب ناظم مہر مشتاق احمد ، جماعت اسلامی ضلع گجرات کے قیم ڈاکٹر طارق سلیم شہباز احمد سپر اور مہر مظہر حسین آف کوٹ قطب دین نے کیا ، حاجی اسلم جاوید کی صاحبزادہ کا نکاح حضرت علامہ مولانا شیخ مبشر احمد ربانی آف لاہور نے پڑھایا۔
تقریب رخصتی میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ چوہدری جمشید اقبال ، سرپرست مہر محمد افضل ، صدر مہر محمد حبیب بسوی ، سینئر نائب صدر پروفیسر محمد شوکت ، جنر ل سیکرٹری پروفیسر مبشر علی ، سابق جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد ندیم ، انجمن آرائیاں پنجاب کے نائب صدر مہر سعید انور سونی ، انجمن آرائیاں کراچی کے جائنٹ سیکرٹری نصیر احمد آرائیں سیکرٹری اطلاعات سلیم آرائیں اور ایگزیکٹو ممبر حاجی دین محمد ، آرائیں موومنٹ شعبہ خدمت کے چیئرمین عامر چوہدری ، آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے سرپرست مہر بلال اجمل شیرانی ، نائب صدر حاجی مہر ممتاز احمد ، نائب صدر مہر ندیم عباس ، سیکرٹری اطلاعات مہر راحیل رئوف ، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری ندیم طفیل ، جنرل سیکرٹری چوہدری علی ابرار جوڑا ، سابق ناظم چوہدری محمد طارق ، چوہدری شبیر وڑائچ ، چوہدری تجمل مٹھو ، راجہ شاہد ، فیاض بٹ ، حاجی محمد شریف ، حاجی ناظم ، حاجی زبیر اسلم ، محمد ساجد ، فاروق احمد ، ڈاکٹر محمد توصیف ، محمد علی ، وقار احمد ، مبشر احمد ، محمد نذیر ، حاجی محمد بشیر و دیگر سینکڑوں معززین شامل تھے۔