پشاور : (جیو ڈیسک) پشاور کی مقامی عدالت نے اسلحہ کیس میں امریکی سفارت خانے کے عملے کے ارکان کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ پشاور پولیس نے پیر کی شام اسلام آباد سے پشاورآنے والی امریکی سفارت خانے کی گاڑیاں روک کر تلاشی لی تھی ۔
گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جس پر عملے کے امریکی اور پاکستانی ارکان کو حراست میں لے لیا گیا تھا ۔چار امریکی اہلکاروں کو امریکی قونصل جنرل میری رچرڈز نے تھانے آکر رہا کروا لیا تھا ۔ تین پاکستانی اہلکاروں سیکیورٹی انچارج منظور، ڈرائیور احسان اور عاطف کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کے بعد رہا کر دیا گیا ۔