کراچی : (جیو ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ہنڈریڈ انڈیکس 14142پوائنٹس پر بند ۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز تیزی رہی ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو چھیاسٹھ کا اضافہ ہوا۔ منگل کے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا جو سارا دن جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو سو چھیاسٹھ پوائینٹس اضافے کے بعد چودہ ہزار ایک سو بیالیس پر بند ہوا۔
مجموعی طو ر پر تین سو اڑسٹھ کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا جس میں دو سو باسٹھ کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ ایک چورانوے کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی اور بارہ کمپنیوں کے شئیرز مستحکم رہے۔مارکیٹ میں کل انیس کروڑ ننانوے لاکھ شئیرز کا کام ہوا ، اور کاروباری حجم چھ ارب ترپن کروڑ سے زائد رہا۔