سٹیون اسپیل برگ فلم دی ٹینتھ کمانڈمینٹس کا ری میک بنائیں گے. ہالی وڈ ذرائع کے مطابق وارنر برادرز نے فلم دی ٹینتھ کمانڈمینٹس کا ریک میک پروڈیو س کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار اسٹیون اسپیل برگ سے بات چیت چل رہی ہے۔ اسٹیون اسپیل برگ نے فلم کا اسکرپٹ دیکھنے کے بعد ہدایتکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ابھی باضابطہ طور پر معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ نئی فلم پہلی سے یکسر برعکس ہو گی۔ ری میک کی تھیم جنگجو ہو گی۔ دریائے نیل کے دو حصوں میں تقسیم کے منظر کی فلمبندی کے لیے بحریہ احمر کا چنا کیا جائے گا۔ اس کے لیے تھری ڈی کے بجائے۔۔ کچھ نیا کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔