اسٹیٹ بینک نے ریورس اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکاری نظام میں تین سو ستائیس ارب روپے فراہم کر دیے۔ اسٹیٹ بینک اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے سات روز کے لیے تین سو ستائیس ارب پندرہ کروڑ روپے مالیت کی ٹریژری بلز خرید لیے۔ کل سے بینکوں کی دو روزہ ہفتہ وار تعطیل شروع ہو رہی ہیں۔ اس لیے بینکوں کو سرمائے کی مشروط حد برقرار رکھنے کے لیے رقم کی ضرورت تھی۔ بینکوں نے یہ رقم مرکزی بینک کو ٹریژری بلز کی فروخت سے حاصل کر لی۔ ریورس او ایم او کیلئے بینکوں نے تین سو سینتیس ارب پینسٹھ کروڑ روپے کے ٹریڑری بلز فروخت کے لیے پیش کیے۔ مرکزی بینک نے یہ رقم گیارہ اعشاریہ چھ چھ شرح سو د پر بینکوں کو فراہم کی۔