اسٹیٹ بینک (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔پاکستانی بانڈز کی شرح منافع پانچ سال کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔اکتوبر کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح سات اعشاریہ چھ چھ فیصد ہو گئی ۔ مرکزی بینک کی جانب سے ڈسکانٹ ریٹ میں مزید کمی کی امید ہے۔
مارکیٹ میں اس کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ دس سالہ پاکستان انویسٹ منٹ بانڈز کی شرح منافع میں تین سو بیسیز پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوچکی ہے۔جب کہ ٹی بلز پر ہونے والا منافع جولائی دوہزار سات کی سطح پر آ گیا۔