اسپینش فٹبال لیگ : بارسلونا نے اسوسونا کو 5-1 سے ہرا دیا

Spanish League Football

Spanish League Football

اسپینش فٹبال لیگ (جیوڈیسک) میڈریڈ لوئنل میسی کے چار گولز کی بدولت اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے اسوسونا کو پانچ ایک سے شکست دی ۔ناو کیمپ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں بارسلونا نے تین گولز اسکور کئے گیارہیں منٹ میں پہلا گول ہوا۔24 ویں منٹ میں اسوسونا نے گول برابر کر دیا۔

لیکن پہلے ہاف کے 28 ویں اور 40 ویں منٹ میں پیڈرو اور میسی نے گول کرکے وقفے پر اسکور تین ایک کر دیا ،دوسرے ہاف میں بھی میسی نے مزید دو گول کر کے بارسلونا کو پانچ ایک سے فتح دلائی ، ادھر ریال میڈرڈ نے گٹافے کو چار صفر سے زیر کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹرک بنائی۔ ایک اور میچ میں ایتھلیٹک بلبایو نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو تین صفر سے شکست دی۔