اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ نے نظرثانی درخواست دائرکردی۔ایڈووکیٹ علی ظفرکی وساطت سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آئین شفاف ٹرائل کا حق دیتا ہے، میرا ٹرائل ہوا ہی نہیں اورمجرم قراردے دیا گیا۔ مرزا اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ جنرل اسد درانی کے بیان کی تردید کرتا ہوں، اسد درانی کے بیان کی تصدیق کیلیے کوئی شہادت بھی موجود نہیں ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کے طورپرصدارتی احکامات نہ مانتا توغیرآئینی ہوتا اوراچھا پیغام بھی نہ جاتا، اس لیے سپریم کورٹ اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔
مرزا اسلم بیگ نے نظرثانی درخواست میں وکیل بھی تبدیل کرلیا۔ ایڈووکیٹ اکرم شیخ کی جگہ اب علی ظفرنظرثانی درخواست میں وکیل ہوں گے۔