اعصام الحق کی جوڑی نے گیری ویبر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Aisam ul Haq

Aisam ul Haq

ہالے : (جیو ڈیسک) پاکستان کے اعصام الحق اور ہالینڈ کے ژان روزے کی جوڑی نے گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

جرمنی کے شہر ہالے میں کھیلے گئے اے ٹی پی ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں پاک ڈچ جوڑی نے فلپائن اور امریکی کھلاڑیوں کو زیر کیا۔ اعصام اور روزے نے حریف ٹیم کے خلاف شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے سٹریٹ سیٹس سے کامیابی سمیٹی۔ فیصلہ کن معرکے کا سکور چھے تین اور چھے چار رہا۔ فاتح ٹیم نے سیمی فائنل میں روسی اور پولش کھلاڑیوں کو شکست دی تھی۔