افغان امن مذاکرات کی قیادت نہیں کریں گے۔ حنا ربانی کھر

hina rabani

hina rabani

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔ لیکن پاکستان کسی بھی امن مذاکرات کی قیادت نہیں کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے اور مسئلے کا سیاسی حل نکالنے پر پاکستان مکمل حمایت کرے گا لیکن اسلام آباد طالبان سے امن عمل میں کسی صورت پہل نہیں کرے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ افغان شہری اپنے معاملات دیگر ممالک کے ہاتھ میں دے کر پہلے ہی مایوس ہوچکا ہے لہذا بہتر ہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل کی قیادت افغان حکومت خود کرے۔ ان کاکہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستانی انٹیلی جنس کے کردار کو پہلے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔