افغان صدر کا پاکستانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ
Posted on August 23, 2012 By Muhammad Shehzad اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
PM Ashraf. President Karzai
افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستانی وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف سے جمعرات کو ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انھیں عید الفطر کی مبارک باد دی۔
وزیرِ اعظم ہاس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں رہنماں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستانی حکومت پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان پر یقین رکھتی ہے۔
انھوں نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔
دونوں رہنماں کے مابین ٹیلی فون پر یہ گفتگو ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب عسکریت پسندوں کے سرحد پار حملوں کے باعث دوطرفہ سفارتی تعلقات تنا کا شکار ہیں۔