برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ افغانستان سے اتحادی افواج کا انخلا مرحلہ وار اور محتاط طریقے سے ہونا چاہیئے، انخلا کے بعد بھی کابل کی مدد جاری رہیگی۔ لندن میں ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے افغان صدر حامد کرزئی کو بتایا کہ دوہزار چودہ میں اتحادی افواج کے انخلا کے بعد بھی برطانیہ افغانستان کی مدد جاری رکھے گا۔ اتحادی فوج دو ہزار چودہ میں افغانستان سے انخلا مکمل کرلے گی۔ فرانس رواں سال ہی انخلا کا اعلان کرچکاہے جبکہ برطانیہ نے بھی مرحلہ وار فوجی واپس بلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ افغان صدر اور برطانوی وزیراعظم نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ اور مستقبل میں دونوں ملکوں میں تعاون اس معاہدے کی بنیاد پر ہوگا۔