پشاور وفاقی کوآرڈینٹر برائے آئی ڈی پیز عاصمہ عالمگیر نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر وطن واپس بھیجا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے یو این ایچ سی آر کے پاکستان میں نمائند ہ نیل رائٹ کے ہمراہ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، افغان مہاجرین کو زبردستی افغانستان نہیں بھیجے گی بلکہ افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس جائیں گے۔ عاصمہ عالمگیر نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان سے اچھے تعلقات ہیں اور افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جن مہاجرین کے پاس رجسٹریشن کارڈز نہیں ان کے خلاف ملکی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔