افغانستان : (جیو ڈیسک) وزیر خارجہ زلمے رسول قطر کا دورہ کریں گے جہاں وہ طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر قطر کے حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ آئندہ دس دن میں قطر کے دورے پر جائیں گے۔
افغان طالبان نے جنوری میں قطر میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے کا اعلان کیا تھا جبکہ افغان حکومت کا کہنا تھا کہ وہ طالبان سے مصالحتی کوششوں اور امریکا کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرے گی۔